امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 10‘‘کی میزبانی کریں گے

جمعرات 24 مئی 2018 20:04

امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 10‘‘کی میزبانی کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن معروف ٹی وی گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کے سیزن 10کی میزبانی کے ساتھ جلد واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن معروف ٹی وی گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی ‘‘ کے سیزن 10کی میزبانی کے ساتھ جلد دوبارہ واپس آئیں گے جو رواں سال 30اقساط پر مشتمل ہو گا جس کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 6جون سے کیا جائے گا جو 20جون تک جاری رہے گا جبکہ یہ شو اگست میں دکھایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/05/2018 - 20:04:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :