ویدھیکا کمار نے فلم ’’دی باڈی‘‘ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

بدھ 30 مئی 2018 20:57

ویدھیکا کمار نے فلم ’’دی باڈی‘‘ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) سائوتھ فلم اداکارہ ویدھیکا کمار نے فلم ’’دی باڈی‘‘ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیتھو جوزف کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دی باڈی‘‘سے سائوتھ فلم اداکارہ ویدھیکا کمار نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔فلم میں ویدھیکا کمار کیساتھ عمران ہاشمی نظر آئیںگے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے ایک اچھی فلم کے انتظار میں تھی اور میں جیتھو جوزف فلم کی ٹیم اور پروڈیوسر کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے فلم کا حصہ بننے کا موقع دیا۔

وقت اشاعت : 30/05/2018 - 20:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :