عامر کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے ،ْ فریال مخدوم نے شوہرکے ساتھ ہونے والی کشیدگی کی وجہ بتادی

شوہر نے انہیں اس وقت دھوکا دیا تھا جب دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے

بدھ 30 مئی 2018 21:54

عامر کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے ،ْ فریال مخدوم نے شوہرکے ساتھ ہونے والی کشیدگی کی وجہ بتادی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے اور عامر خان کے درمیان ماضی میں ہونے والی کشیدگی پر سے پردہ اٹھا دیا۔فریال مخدوم نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔باکسرعامر خان اور فریال مخدوم کے ان کی دوسری بیٹی کی پیدائیش کے بعد تعلقات خراب ہونا شروع ہوگئے۔

فریال مخدوم نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان کے بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی کے ساتھ تعلقات تھے۔

(جاری ہے)

فریال مخدوم نے بتایا کہ انہیں بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی سے بات کرنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ عامر خان کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے۔دوسری جانب عامر خان نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم پھر 11 نومبر 2017 کو الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہوگئی تھی۔

وقت اشاعت : 30/05/2018 - 21:54:38