اکشے کمار اور سنیل شیٹھی فلم ’’ آوارہ پاگل دیوانہ ‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہونگے

ہفتہ 2 جون 2018 12:17

اکشے کمار اور سنیل شیٹھی فلم ’’ آوارہ پاگل دیوانہ ‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہونگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور سنیل شیٹھی فلم ’’ آوارہ پاگل دیوانہ ‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہونگے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر فیروز نادایدوالا نے فلم ’’ آوارہ پاگل دیوانہ ‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع کر دیا جس کا سکرپٹ تیار کر لیا گیا ہے اور فلم کیلئے نئے ہدایتکار کی تلاش میں ہیں، فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد کاسٹ کو چین میں ٹریننگ دی جائیگی جبکہ فلم کے اہم حصے کی عکسبندی امریکا میں لاس اینجلس اور میکسیکو سرحد پر کی جائے گی اور فلم کی اصل کاسٹ سمیت اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹھی، آفتاب، پاریش راول اور جونی لیور اپنے کردار دہرائیں گے۔

وقت اشاعت : 02/06/2018 - 12:17:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :