سونل چوہان نئی فلم ودیوت جموال کی چندرا مکھی کا کردار ادا کریں گی

ہفتہ 2 جون 2018 21:28

سونل چوہان نئی فلم ودیوت جموال کی چندرا مکھی کا کردار ادا کریں گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونل چوہان ہدایتکار مہیش منجریکر کی نئی فلم میں چندرا مکھی کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتہی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار مہیش منجریکر کی نئی گینگسٹرز پر مبنی فلم میں اداکار ودیوت جموال اور شروتی ہاسن کے بعد اب اداکارہ سونل چوہان بھی فلم کا حصہ بن گئی ہیں جس میں شروتی ہاسن اداکار ودیوت جموال کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جبکہ اداکارہ سونل چوہان فلم میں چندرا مکھی کا کردار ادا کریں گی جو فلم میں نیا موڑ لائے گی،فلم میں کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے،فلم کی عکسبندی اپریل میں گوا میں شروع کی گئی اور سونل چوہان فلم کی عکسبندی رواں ہفتے شروع کریں گی۔

سونل چوہان فلم ’’جنت‘‘ اور ’’آپ کا سرور‘‘ میں کام کر چکی ہیں جس کے بعد اب فلم ’’پلٹن‘‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 02/06/2018 - 21:28:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :