دپیکا معاوضہ بڑھا کر کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھیں

فلم ’پدماوت‘ میں اداکارہ کو رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا

دپیکا معاوضہ بڑھا کر کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد کام کے معاوضے میں اضافہ کرکے کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔دپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔دپیکا نے فلمی کیریئر میں اب تک کئی مختلف کردار کیے ہیں جس کے باعث وہ فلمی دنیا میں ہدایت کاروں کی پہلی پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’پدماوت‘ میں اداکارہ کو رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا تھا۔

فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد دپیکا پڈوکون نے بھی معاوضے میں اضافہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب ان کے پاس ایک ہی فلم ہے۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جب کہ فلم نگری کے کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے۔دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔ ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/06/2018 - 20:50:44

Your Thoughts and Comments