فلم "طیفا ان ٹربل" کا ٹریلر کراچی میں ریلیز کر دیا گیا

جمعہ 15 جون 2018 14:31

فلم "طیفا ان ٹربل" کا ٹریلر کراچی میں ریلیز کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) مانڈوی والا انٹرٹیمنٹ کی فلم " طیفا ان ٹربل " کا ٹریلر لانچ کراچی میں کیا گیا ، تقریب میں فلم کی سٹار کاسٹ بڑی سج دھج کیساتھ شریک ہوئی، طیفا بنے علی ظفر جو اب تک کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں تاہم یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے۔

(جاری ہے)

طیفے کی لیڈنگ لیڈی مایا علی کا بھی بڑے پردے پر یہ ڈیبیو ہے ، اس موقع پر علی ظفر کا نے امید کا اظہار کیا کہ فینز ان کی فلم کو پسند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم سے منسلک تمام افراد کی کوشش تھی کہ ایسی فلم بنائی جائے جس سے عالمی سطح پر تمام پاکستان کا قد بڑھ سکے ، اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور امید ہے کہ سب کو یہ پسند آئے گی۔ طیفا ان ٹربل 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/06/2018 - 14:31:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :