محبت میرے کام اور فن پر مثبت انداز میں اثرانداز ہوئی ہے، رنبیر کپور

جمعرات 21 جون 2018 17:06

محبت میرے کام اور فن پر مثبت انداز میں اثرانداز ہوئی ہے، رنبیر کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ محبت ان کے کام اور فن پر مثبت انداز میں اثرانداز ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے محبت کے کام پر اثرانداز ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب کو محبت ہوتی ہے اور محبت دنیا میں سب سے اچھا احساس ہے اور بطور انسان محبت میرے کام اور فن پر مثبت انداز میں اثر انداز ہوئی ہے، جب وہ اپنے متعلق اچھا محسوس کرتے ہیں تو صبح اٹھتے ہیں اور کام پر جاتے ہیں جو ایک اچھی بات ہے جبکہ انہوں نے تمباکو نوشی بھی چھوڑ دی ہے۔ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم براہمسترا میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 17:06:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :