فلم سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 کے میکرز کی جیکی شروف سے مختصر کردار کے لئے رابطے

جمعہ 22 جون 2018 19:24

فلم سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 کے میکرز کی جیکی شروف سے مختصر کردار کے لئے رابطے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) بالی وڈ فلم سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 کے فلمساز نے اداکار جیکی شروف سے فلم میں مختصر کردار کے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2 کے فلمساز فلم کو سپیشل بنانے کے لئے اداکار جیکی شروف کے فلم میں مختصر کردار کے لئے منصوبہ بندی کر رہے اور اس سلسلے میںانکی جیکی شروف کے ساتھ بات چیت جاری ہے لیکن اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے، فلم کے ہدایتکار پونیت ملہوترا اور پیشکش کرن جوہر کی ہے، فلم میں اداکار ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستریا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 23نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 22/06/2018 - 19:24:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :