خود پر کام کا زیادہ دبائو نہیں ڈالنا چاہتی، منیشا کوئرالہ

پیر 25 جون 2018 12:17

خود پر کام کا زیادہ دبائو نہیں ڈالنا چاہتی، منیشا کوئرالہ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ وہ خود پر زیادہ کام کا دبائو نہیں ڈالنا چاہتیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ میں خود پر زیادہ کام کا دبائو نہیں ڈالنا چاہتی بلکہ اسے آرام دہ اور آسان بناناچاہتی ہوں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو سخت محنت کرتی ہوں کیونکہ میں نے اپنے کیریئر کے ابتداء میں سخت محنت کی ہے اور جب آپ 20سال کی عمر میں ہوتے ہیں تو آپ میں زیادہ توانائی، جنون اور لگن ہوتی ہے لیکن جب آپ 40کی عمر میں ہوتے ہیں تو آپ سست رفتار ہوجاتے ہیں اور اب میرا زیادہ کام کرنے پر توجہ نہیں ہے، یہ میری زندگی کا سب سے بہترین وقت ہے۔

منیشا کوئرالہ فلم ’’سنجو‘‘ میں دکھائی دیں گی جو 29 جون کو ریلزی کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 25/06/2018 - 12:17:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :