رنویر سنگھ کی بچپن کی تصویر پر دپیکا پڈوکون شرمندہ

اس تصویر میں 32 سالہ رنویر سنگھ نے نہایت دلچسپ اور منفرد انداز کا ہیئر اسٹائل اپنایا

پیر 25 جون 2018 19:30

رنویر سنگھ کی بچپن کی تصویر پر دپیکا پڈوکون شرمندہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ صرف اپنی اداکاری کے باعث ہی نہیں بلکہ حیرت انگیز فیشن کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں، لیکن رنویر ایسے بولی وڈ انڈسٹری میں شامل ہونے کے بعد نہیں ہوئے بلکہ وہ بچپن سے ہی ایسے تھے۔جی ہاں، اداکار ہمیشہ سے ہی وہ اسٹائل اپناتے جو شاید کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور ایسا ان کی بچپن کی ایک تصویر سے ثابت ہوتا ہے، جو خود رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی۔

رنویر سنگھ نے اپنی اس تصویر پر ایوانٹ گارڈ (Avant Garde) بھی لکھا جو ایک طرح کی فنی تحریک کو کہا جاتا ہے، جس کا مطلب آرٹ، میوزیک اور ادب میں نئے خیالات کو شامل کرنا ہے۔اس تصویر میں 32 سالہ رنویر سنگھ نے نہایت دلچسپ اور منفرد انداز کا ہیئر اسٹائل اپنایا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کے اس انداز کے ساتھ ساتھ جو بات توجہ کا مرکز بنی، وہ رنویر کی گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کا کمنٹ تھا۔

دپیکا پڈوکون کے کمنٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ رنویر سنگھ کی اس تصویر کو دیکھ کر کافی شرمندہ ہوئیں۔انہوں نے رنویر سنگھ کی تصویر پر نہیں لکھتے ہوئے منہ چھپانے والے ایموجی کا سہارا لیا۔دپیکا کے علاوہ بولی وڈ انڈسٹری کے کئی اور فنکاروں نے رنویر سنگھ کی اس تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں رنویر کے قریبی دوست ارجن کپور، ادیتی رائے حیدری، زویا اختر، ڈیانا پینٹی اور سدہانتھ کپور شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 25/06/2018 - 19:30:06