ارشد وارثی کی فلم ’’تیرے میرے سپنے‘‘ کے گانے’’آنکھ مارے‘‘ کوفلم ’’سمبا‘‘ میں شامل کیا جائے گا

بدھ 27 جون 2018 11:45

ارشد وارثی کی فلم ’’تیرے میرے سپنے‘‘ کے گانے’’آنکھ مارے‘‘ کوفلم ’’سمبا‘‘ میں شامل کیا جائے گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی فلم ’’سمبا‘‘ میں ارشد وارثی کی فلم ’’تیرے میرے سپنے‘‘ کے گانے’’آنکھ مارے‘‘ پر سارہ علی خان کے ساتھ ڈانس کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1996ء میں بننے والی فلم ’’ ’’تیرے میرے سپنے‘‘ کے گانے’’آنکھ مارے‘‘ کو رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا‘‘ میں شامل کیا جائے گا،جو رنویر سنگھ اور سارہ علی خان پر فلمایا جائے گا۔فلم کے ہدایتکار روہت شیٹھی ہیں۔

وقت اشاعت : 27/06/2018 - 11:45:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :