سلمان خان کی فلم’ ’ریس3‘ ‘کی رفتار کو بریک لگ گئے‘

بدترین فلموں میں شامل 150 کروڑبجٹ سے بنائی گئی فلم’’ریس3‘‘11 دنوں میں 156 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے فلم میں سلمان خان کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اورجیکولین فرنینڈس شامل ہیں

بدھ 27 جون 2018 12:06

سلمان خان کی فلم’ ’ریس3‘ ‘کی رفتار کو بریک لگ گئے‘
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم’ ’ریس3‘ ‘کی رفتار کو بریک لگ گئے فلم دنیا کی 100 بدترین فلموں میں شامل ہوگئی۔فلموں سے جٴْڑے ریکارڈ مرتب کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں سے متعلق فہرست مرتب کی ہے جس کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان اوربوبی دیول کی فلم’’ریس3‘‘دنیا کی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قراردی گئی ہے، فہرست میں ’’ریس3‘‘ 79 ویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی ایم ڈی بی نے سوشل میڈیا پرفلم کو ملنے والے ردعمل اور تبصروں (ریویو) کو مدنظر رکھتے ہوئے فہرست تیار کی ہے۔ فلم کو 5 میں سے صرف 2.6 اسٹارز ملے ہیں جب کہ شائقین کی زیادہ تر تعداد نے فلم کی کہانی کو کمزور قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ چند روز قبل گوگل نے بھی سلمان خان کو ’’ریس3‘‘ریلیز ہونے کے بعد ’بدترین اداکار‘قراردے دیاتھا۔عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو عید کی چھٹیوں کا فائدہ پہنچا اس لیے فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی اور فلم تین دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکی، تاہم دوسرے ہفتے میں فلم نے صرف 16 کروڑ کمائے ۔

150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’’ریس3‘‘ 11 دنوں میں صرف 156 کروڑ ہی کماسکی۔فلمی تجزیہ نگار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ فلم کی کم کمائی کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو بڑانقصان ہوسکتاہے، بیرون ملک بزنس کو ملا کر فلم کی کمائی 255 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ قائدے سے فلم کو صرف بھارت میں 190 کروڑ کا بزنس کرنا چاہئیے تھا لیکن تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ فلم 175 کروڑ بھی کمالے تو غنیمت ہے۔ ’ریس3‘ کے علاوہ فہرست میں مزید بالی ووڈ فلمیں ’ہمت والا‘، ’ہم شکلز‘، ’اور کیا کول ہیں ہم ‘ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ریس3‘‘میں سلمان خان کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اورجیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 27/06/2018 - 12:06:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :