25جولائی ایک تاریخ ساز دن ہو گا ،

عوام بہترین قیادت منتخب کریں ‘ذوالقرنین حیدر

جمعرات 28 جون 2018 13:26

25جولائی ایک تاریخ ساز دن ہو گا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ملک میں ایسی قیادت آنی چاہیے جس کو منتخب کرنے کے بعد ہمیں پچھتاوے کا احساس نہ ہو ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،مرکز اور چاروں صوبوں سمیت کہاں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے اور لوگوں کو کتنی سہولتیں میسر آئیں۔

(جاری ہے)

عوام کو فصلی بٹیروں اور لوٹا نما سیاستدانوں کو مسترد کرنا چاہیے ،یہ لوٹے ہمیشہ ہوا کا رخ دیکھ کر اپنا رخ بدلتے ہیں اور اس الیکشن میں لوٹا سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی پر تنقید نہیں کرتا مگر اتنا ضرور ہے کہ جو کام کرے گا اس سے غلطیاں بھی ہوں گی اور ہمیں اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ سابق حکومتیں نے کام زیادہ کیے ہیں یا غلطیاں ۔ میری ذاتی خواہش ہے کہ ملک میں ایسی قیادت آئے جو بلا امتیاز سب کی خدمت کرے اور مجھے یقین ہے کہ 25ایک تاریخ ساز دن ہو گا ۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 13:26:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :