بالی ووڈ فلم سنجو کی ریلیز سے قبل ہی اداکاروں اور ہدایتکاروں کے درمیان لفظی جنگ

جمعرات 28 جون 2018 16:08

بالی ووڈ فلم سنجو کی ریلیز سے قبل ہی اداکاروں اور ہدایتکاروں کے درمیان لفظی جنگ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو کی ریلیز سے قبل ہی، اس فلم سے متعلق اداکاروں اور ہدایت کار کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا۔فلم کے پہلے ٹریلر کی ریلیز کے بعد اداکار سلمان خان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم میں رنبیر کپور کی کاسٹنگ اچھا فیصلہ نہیں تھا، جبکہ اداکار کا ماننا تھا کہ سنجے دت کو فلم میں اپنے آج کے دور کو خود ہی نبھانا چاہیے تھا۔

سلمان خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم سنجو میں کوئی اور کیوں سنجے دت کا کردار ادا کررہا ہی کوئی اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا، فلم کا آخری حصہ سنجے دت کو خود نبھانا چاہیے تھا، صرف وہی یہ کر سکتے تھے۔بعدازاں فلم سنجو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کا سلمان خان کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایسا کبھی ہوا نہیں کہ کوئی اپنی ہی سوانح حیات میں خود کام کرے، ایسا کرنے سے کردار کا اثر خران ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اور اب فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے بھی سلمان خان کی تنقید پر انہیں کرارا جواب دے دیا۔اپنے ایک انٹرویو میں راج کمار ہیرانی نے کہا کہ فلم کے آخری حصے میں سنجے دت کو پیش کرنے کا خیال ایک لمحے کے لیے میرے ذہن میں بھی آیا تھا، لیکن پھر میں نے اسے نظرانداز کیا، کیوں کہ ایسا کرنا نہایت عجیب لگتا، پوری فلم میں آپ رنبیر کپور کو سنجے دت کے طور پر دیکھتے اور پھر اچانک آگے سنجے دت اپنے کردار کو نبھانے کے لیے سامنے آجاتے، تو یہ چیز شائقین کو متاثر نہیں کرتی۔
وقت اشاعت : 28/06/2018 - 16:08:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :