ْروینہ ٹنڈن پرینیتی چوپڑا اور پریانکا چوپڑا کے گانے ’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ پر ڈانس کی معترف

جمعہ 29 جون 2018 12:42

ْروینہ ٹنڈن پرینیتی چوپڑا اور پریانکا چوپڑا کے گانے ’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ پر ڈانس کی معترف
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور پریانکا چوپڑا کے فلم ’’مہرا ‘‘ کے گانے ’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ پر ڈانس کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی کزن پریانکا چوپڑا کے ساتھ اداکار اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی فلم ’’مہرا ‘‘ کے معروف گانے ’’ٹپ ٹپ برسا پانی‘‘ پر ڈانس کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دونوں اداکارائوں کے ڈانس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے مجھے بتایا تھا کہ میک اپ کرتے ہوئے یہ گانا ان کا پسندیدہ گانا ہے۔

وقت اشاعت : 29/06/2018 - 12:42:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :