ْالیانا ڈی کروز 6سال بعد فلم ’’امر اکبر انتھونی ‘‘ سے تیلگو فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی

ہفتہ 30 جون 2018 13:41

ْالیانا ڈی کروز 6سال بعد فلم ’’امر اکبر انتھونی ‘‘ سے تیلگو فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز 6سال بعد فلم ’’امر اکبر انتھونی‘ سے تیلگو فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ الیانا ڈی کروز بالی وڈ فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد تیلگو فلم اندسٹری میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، انہوں نے آخری تیلگو فلم 2012ء میں کی تھی اور اب 6سال کے بعد فلم ’’امر اکبر ا انتھونی‘‘ سے تیلگو فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی جس پر فلم کی پروڈکشن کمپنی متھری مووی میکرز اور ٹیم نے انہیں تیلگو فلم انڈسٹری میں واپسی پر خوش آمدید کہا ہے۔

فلم میں الیانا ڈی کروز کے ساتھ روی تیجا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ فلم بالی وڈ کلاسیک فلم کا ریمیک نہیں ہے، ہدایتکار سرینوویٹلا کی فلم کی عکسبندی امریکا میں کی جائے گی جو رواں سال اکتوبر میں ریلزی کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 30/06/2018 - 13:41:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :