الحمراء میں 9جولائی سے بچوں کیلئے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا

ہفتہ 30 جون 2018 21:18

الحمراء میں 9جولائی سے بچوں کیلئے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) الحمراء میں 9جولائی سے بچوں کیلئے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں 8سے 17سال تک کے بچے اور بچیاں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

نو روز تک جاری رہنے والی تھیٹر ورکشاپ میں بچوں کو اداکاری کی بنیادی تربیت دی جائے گی اور بعد میں الحمراء آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں ان بچوں کو بھی موقع دیا جائے گا تاکہ ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے ۔

وقت اشاعت : 30/06/2018 - 21:18:47