ْعوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں ،اپنی طاقت بنا کر مستقبل کا فیصلہ کریں‘ ثناء

موجودہ حالات میں ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،سوچ بچار کیساتھ ووٹ دیا جائے ‘ اداکارہ

اتوار 1 جولائی 2018 13:10

ْعوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں ،اپنی طاقت بنا کر مستقبل کا فیصلہ کریں‘ ثناء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) لالی ووڈ سٹار ثناء نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کو محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنی طاقت بنا کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں، میڈیا نے معاشرے میں بہت شعور بیدا ر کیا ہے اور موجودہ حالات میں ویسے بھی ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں میں آج بھی لوگ ذات برادریوں کے نام پر ووٹ دیتے ہیں اور پھر اپنی قسمت کو روتے ہیں ۔

ووٹ سے نہ صرف ہمارا بلکہ ہمارے ملک کا مستقبل وابستہ ہے لہٰذا اس کا سوچ سمجھ کر درست استعمال کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پڑھے لکھے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تاکہ قانون سازی کے ساتھ ہمارے مسائل حل ہو سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ نئی آنے والی حکومت کو تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا چاہیے ۔
وقت اشاعت : 01/07/2018 - 13:10:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :