نہیں چاہتی کہ میری زندگی پر فلم بنے، کاجول

اتوار 1 جولائی 2018 13:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی زندگی پر فلم بنے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی میری زندگی پر فلم بنائے، میں اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزار رہی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فلمی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ مجھے یہ کرنا چاہیئے وہ کرنا چاہیئے لیکن میں نے ماضی میں جو بھی مختلف کام کیا ہے یا اپنی زندگی میں جو بھی کیا ہیمجھے اس پر کوئی پھتاوا نہیںہے بلکہ مجھے اس پر بے حد خوشی ہے کہ وہ میری بہتری کے لئے تھا۔ کاجول فلم ’’ایلا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 01/07/2018 - 13:30:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :