چیلنجنگ کرداروں کی پیشکش نہ ہونے کی وجہ سے فلموں میں کم نظر آتی ہوں، بھومی پڈنیکر

اتوار 1 جولائی 2018 13:50

ممبئی۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ انہیں فلموں میں چیلنجنگ کرداروں کی پیشکش نہیں کی گئی جس کے باعث فلموں میں کم نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بھومی پڈنیکر نے کہا ہے کہ میں فلمساز زویا اختر کی بہت بڑی مداح ہوں اور جب انہوں نے مجھے ’’لسٹ سٹوریز‘‘ کی پیشکش کی تو مجھے فلم کا سکرپٹ بہت زیادہ چیلنجنگ لگا اور مجھے چیلنجنگ کردار ادا کرنا پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں کم فلمیں کیوں کرتی ہوں اس کی وجہ چیلنجنگ کرداروں کی پیشکش نہ ہونا ہے اور جب بھی مجھے چیلنجنگ کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور اس فلم کا حصہ بننا چوہوں گی۔ بھومی پڈنیکر فلم ’’سن چڑیا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 01/07/2018 - 13:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :