سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ اداکاری ہی میری پہچان ہے‘ ماہرہ خان

پیر 2 جولائی 2018 14:19

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ اداکاری ہی میری پہچان ہے‘ ماہرہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) فلم اور ٹیلی ویژن کی حسین اداکارہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ اداکاری ہی میری پہچان ہے ۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ماہرہ نے کہا کہ سیاست نہیں ان کی پہچان اداکاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست سے دور بھاگتی ہوں تاہم عوام سے جڑے مسائل پر پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک میں ماہرہ خان فرام پاکستان کی پہچان باعث فخر ہے۔ ماہرہ نے کانزفلمی میلے کے د وران ریڈ کارپٹ پر واک کی یادیں بھی تازہ کیں۔ ہلکے پھلکے انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ پھلوں میں آم اور لباس میں پشواز اور غرارہ پسند ہے۔

وقت اشاعت : 02/07/2018 - 14:19:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :