بالی ووڈ‘ سنجو 100کروڑ کے کلب میں داخل ہونے کیلئے تیار

پیر 2 جولائی 2018 14:19

بالی ووڈ‘ سنجو 100کروڑ کے کلب میں داخل ہونے کیلئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) بالی ووڈ فلم سنجو جلد 100کروڑ کے کلب میں داخل ہونے کیلئے تیار ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روزقبل ریلیزہونے والی فلم کا کھڑکی توڑبزنس اب تک جاری ہے جب کہ تیسرے دن تک فلم 90 کروڑ کے قریب کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے جو جلد ہی 100 کروڑ کلب میں داخل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

فلم نے پہلے روز38 کروڑکمائے جو رواں سال 2018 میں پہلے روز زیادہ بزنس دینے والی فلموں میں شامل ہوگئی ہے جب کہ فلم نے سلمان خان کی فلم ریس 3 کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جس نے ریلیزکے پہلے روز29 کروڑ 17 لاکھ کمائے تھے۔

وقت اشاعت : 02/07/2018 - 14:19:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :