پاکستانی فنکار ماجد جہانگیرکی فریاد رنگ لے آئی

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے انکے علاج معالجے کی ذمہ داری اٹھانے کے علاوہ مکان کی چابیاں بھی ان کے حوالے کر دیں

منگل 3 جولائی 2018 13:00

پاکستانی فنکار ماجد جہانگیرکی فریاد رنگ لے آئی
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان کے عہد ساز فنکار ماجد جہانگیر کی فریاد رنگ لے آئی۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے ان کے علاج معالجے کی ذمہ داری اٹھانے کے ساتھ ساتھ سر ڈھانپنے کے لیے مکان کی چابیاں بھی ان کے حوالے کر دیں۔ڈرامہ سیریل ففٹی ففٹی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے مایا ناز فنکار ماجد جہانگیر کی التجائیں رنگ لے آئیں ۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے بیماری کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے ماضی کے عظیم فنکار ماجد ظہور کی اپیل پر ان کے مفت علاج کی ذمہ داری اٹھانے کے ساتھ ساتھ رہنے کے لیے نیا گھر بھی تحفے میں دیدیا۔اس موقع پر بحریہ بین الاقوامی ہسپتال کی نائب صدر ڈاکٹر شازیہ عاصم نے کہا کہ ایسے فنکار ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں۔ ان کی قدر اور دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے۔معروف فنکار ماجد جہانگیر اور ان کی اہلیہ نیا گھر ملنے پر انتہائی خوش نظرآئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مدد ملنے پر انتہائی خوش ہیں۔ یہ گھر ہمارے لیے اللہ کا تحفہ ہے۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ماجد جہانگیر جیسے لوگ پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
وقت اشاعت : 03/07/2018 - 13:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :