برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل امید سے ہوگئیں

جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ، دونوں خاندانوں کے افراد خوشخبری سے خوش

منگل 3 جولائی 2018 23:00

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ اداکارہ میگھن مارکل امید سے ہوگئیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) تقریباً ایک ماہ پہلے برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی ہوئی جسے پوری دنیا میں دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے رہے۔دونوں کے تعلق کی ابتدائ نومبر 2016ئ میں ہوئی اور ایک سال بعد دونوں کی منگنی کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

شادی کے صرف ایک مہینے بعد ہی میگھن مارکل کے ’’امید‘‘ سے ہونے کی خبریں سامنے آ گئی ہیں اور برطانیہ کے ایک معروف میگزین کا کہنا ہے کہ میگھن مارکل ہنی مون کے دوران حاملہ ہوئیں اور جب ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا گیا تو اس نے ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا ہے۔

برطانوی میگزین نے کے مطابق ہیری اور میگھن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے اور دونوں نے خاندان کے قریبی لوگوں کو یہ خوشخبری سنا دی ہے۔ برطانوی میگزین نے مزید لکھا ہے کہ یہ خبر ملنے پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن، شہزادہ چارلس اور ملکہ برطانیہ بہت خوش ہیں۔۔
وقت اشاعت : 03/07/2018 - 23:00:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :