بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

منگل 3 جولائی 2018 23:00

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے نئے شو ’دس کا دم‘ کے تیسرے سیزن کے فائنل میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں جس کی بنیادی وجہ فلم ’ریس‘ اور مشہور گیم شو ’دس کا دم‘ ہیں جو مداحوں کی توقعات کے برعکس رہے جب کہ گیم شو ’دس کا دم‘ کی بگڑتی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے سلمان خان نے مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے کردار ڈاکٹر گلاٹی کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور اس پروگرام کو مداحوں نے بے حد سراہا یہی وجہ ہے کہ اب شوانتظامیہ نے کنگ خان کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فائل میں سلو میاں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے مشہور گیم شو دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کے فائنل میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سلو میاں کے ہمراہ چار چاند لگائیں گے جب کہ گیم کی مختلف قسطوں میں دیگر اداکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

دس کا دم ‘کے فائنل میں سلمان خان اور اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ تہلکہ خیر انٹری کو حتمی شکل دینے کے لئے شو کی شوٹنگ کی تاریخ اب تک سامنے نہ آسکی جس کی بنیادی وجہ سلمان خان کی بیرون ملک کا دورہ ہے وہ جیسے ہی بھارت واپس آئیں گے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے سلمان خان شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ میں بھی دکھائی دیں گے جہاں وہ ایک گانے کے دوران کنگ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے جس کا ٹیزر بھی کچھ دن قبل جاری کیا گیا تھا۔۔
وقت اشاعت : 03/07/2018 - 23:00:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :