اداکاری ایسا شعبہ ہے جس میں صرف وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے ‘شفقت چیمہ

جمعرات 5 جولائی 2018 13:43

اداکاری ایسا شعبہ ہے جس میں صرف وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے ‘شفقت چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) لالی ووڈ کے نامور اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اداکاری ایسا شعبہ ہے جس میں صرف وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے ‘ انڈسٹری کے لئے فی الحال اپنی اداکاری کے ذریعے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہوں جب کچھ اورکرنے کے قابل ہوا تو وہ بھی ضرور کرونگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہ جہاں تک میرا تجربہ ہے تو کوئی بھی نامور فنکار یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ جب اس شعبے میں آیا تھا وہ مکمل فنکار تھا ۔

یہ واحد شعبہ ہے جس میں وقت گزرنے کیساتھ پختگی آتی ہے اور آپ کی اداکاری میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بھی اتفاق ہو گا وہاں ترقی اوربرکت ہو گی اور انڈسٹر ی سے وابستہ ہر شخص کو اس فارمولے پر عمل کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 13:43:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :