کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے‘ حریم فاروق

جمعرات 5 جولائی 2018 13:43

کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے‘ حریم فاروق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) معروف اداکارہ و پروڈیو سر حریم فاروق نے کہا کہ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، اس وقت کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ مسائل سے دوچارلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ لانے سے جہاں ان کوکچھ لمحوں کیلئے اپنی پریشانی بھول جائے گی، وہیں وہ آئندہ بھی سینما گھروں کا رخ کرینگے۔

(جاری ہے)

اس وقت سب سے زیادہ ضروری فلم بینوں کو سینما گھر لانا ہے۔اس کیلئے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔حریم فاروق نے کہا کہ پروڈکشن اداکاری سے زیادہ مشکل کام ہے، اس میں آپ کو فلم کی شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں کہیں بھی آپ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھی خود کو بھگتنا پڑتا ہے۔ پروڈکشن میرے لیے بالکل ایک نیا تجربہ تھا۔
وقت اشاعت : 05/07/2018 - 13:43:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :