ارشد وارثی کی فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکس بندی مکمل

جمعہ 6 جولائی 2018 14:24

ارشد وارثی کی فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکس بندی مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے سوشل میڈیا پر کامیڈی فلم ’’ٹوٹل دھمال ‘‘ کی عکس بندی مکمل کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم کے اپنے شیڈول کی عکس بندی مکمل کر لی ہے اور انہیں فلم کی کاسٹ کی بہت یاد آئے گی انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، اجے دیوگن، جاوید جعفری، رتیش دیش مکھ اور ایشا گپتا کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا جس پر اداکار انیل کپور کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ کام کرنا سچ میں ’’ ٹوٹل دھمال‘‘ تھا۔ فلم رواں سال 7دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 06/07/2018 - 14:24:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :