معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میرا کام ہے‘عالیہ بھٹ

جمعہ 6 جولائی 2018 14:34

معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میرا کام ہے‘عالیہ بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) بولی وڈ جیسی فلمی انڈسٹری میں اداکاراؤں کو ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے مدمقابل سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم بدلتے دور کے ساتھ اب یہ خیال بھی کافی کافی حد تک تبدیل ہوچکا ہے، جس کی ایک مثال اداکارہ عالیہ بھٹ خود ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ ’جس وقت آپ کو اس بات پر یقین ہوجائے کہ کوئی چیز آپ کو ملنی چاہیے، تو مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اسے کنڑول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر واقعی آپ کسی چیز کیے حقدار ہیں تو وہ آپ کو ضرور ملے گی‘۔

25 سالہ اداکارہ کے مطابق ’میں اپنے معاوضے کی وجہ سے کسی ایسی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کروں گی جس کی کہانی مجھے پسند آئی ہو، میں کوئی دوسرا راستہ نکالنے کی کوشش کرتی ہوں، کیوں کہ معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میرا کام ہے۔
وقت اشاعت : 06/07/2018 - 14:34:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :