سلمان خان پر بزرگ پڑوسی نے ذہنی تشدد کا الزام عائد کر دیا

جمعہ 6 جولائی 2018 16:01

سلمان خان پر بزرگ پڑوسی نے ذہنی تشدد کا الزام عائد کر دیا
․ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان پر ایک بزرگ جوڑے نے الزام لگایا عائد کیا ہے کہ سلمان خان اوران کا خاندان انہیں مسلسل پریشان اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے نواحی علاقے پانیول میں سلمان خان کا فارم ہاؤس ہے، اسی فارم ہاؤس کے پڑوس میں کیتن ککڑ نامی شخص کی بھی زمین ہیں جو 3 سال قبل امریکا سے واپس لوٹے ہیں۔

کیتن ککڑ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ زمین 1996 میں خریدی، زمین کی خریداری کے دوران انہوں نے سلمان خان کے والد سلیم خان سے بھی ان کی رضامندی حاصل کی۔کیتن ککڑ کا کہنا تھا کہ جب بھی ان کا امریکا سے بھارت آنا ہوتا تو وہ اپنی اس زمین کا بھی چکر لگاتے۔پڑوسی ہونے کے ناطے سلمان خان کی جانب سے ان کیساتھ ہمیشہ انتہائی اچھا سلوک کیا جاتا رہا لیکن جب سے وہ مستقل طور پر بھارت آئے ہیں اور وہ اپنی زمین پر گھر بنانا چاہتے ہیں تو سلمان خان بالکل بدل گئے ہیں اور ان کی جانب سے انہیں مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اب صورتحال یہ ہے کہ زمین کے مالک ہونے کے باوجود وہ گھر نہیں بنا پارہے۔کیتن ککڑ کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس کے باہر اس طرح دروازہ لگایا ہے کہ انہیں اپنی زمین پر جانے کے لیے بھی مشکل کا سامنا ہے۔ جب مقامی انتظامیہ کے ایک افسر نے سلمان خان کیخلاف ان کی مدد کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھی تبادلہ کرادیا گیا۔ پانیول میں سلمان خان کے گھوڑوں کے لیے بھی بجلی ہے اور ہماری زمین کیلئے بجلی ہی مہیاں نہیں کی جارہی۔

اس سلسلے میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر جنگلات سے بھی رابطہ کیا تھا، انہوں نے پہلے مدد کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن پھر بعد میں وہ بھی سلمان خان کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھے گئے۔ککڑ فیملی کی وکیل آبھا سین کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فیملی بہت اثرورسوخ والی ہے اس وجہ سے ان کی کہیں بھی سنوائی نہیں ہورہی۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم’’دبنگ، ری لوڈڈ‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکامیں موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 06/07/2018 - 16:01:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :