معروف اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کی کنیڈین پرائم منسٹر سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین مشترکہ فلم سازی پر بات چیت

جمعہ 6 جولائی 2018 21:14

معروف اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کی کنیڈین پرائم منسٹر سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین مشترکہ فلم سازی پر بات چیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) معروف اداکارہ و ماڈل حریم فاروق کی کنیڈین پرائم منسٹر سے ملاقات، دونوں ممالک کے مابین مشترکہ فلم سازی پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے کنیڈا کے دورے کے دوران کنیڈین پرائم منسٹر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی غیر رسمی گفتگو کے دوران اداکارہ حریم فاروق نے پاکستان اور کنیڈا کی مشترکہ فلم سازی اور ثقافتی سرگرمیوں کے تبادلے کے حوالے سے گفتگو کی ۔ واضح رہے کہ حریم فاروق ان دنوں فلموں کے ساتھ ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جبکہ بطور پروڈیوسر بھی کئی پروجیکٹ کر چکی ہیں ۔

وقت اشاعت : 06/07/2018 - 21:14:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :