تھیٹر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے‘ صائمہ خان

ہفتہ 7 جولائی 2018 13:47

تھیٹر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے‘ صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ اسٹیج پر ہمیشہ معیاری کام کرنے کی کوشش کی ہے اور ہر ڈرامے میں منفرد کردار کرنا میرا اعزاز اور فخر ہے ، ظاہر ہے ڈائریکٹر مجھ سے جیسا کام کرائے گا میں بھی ویسا ہی کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میں سب سے پیار کرتی ہوں ،کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا سب کااپنا اپنا مقام ہے ۔ اداکارہ نے مزید کاہ کہ میرا کامل یقین ہے کہ انسا ن کو وہ سب کچھ ضرور مل کر رہتا ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے لیکن اسے نیک نیتی سے خواہش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل جو کچھ تھیڑوں پر ہو رہا ہے وہ عوام کی ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے ، عوام جو دیکھنا چاہتے ہیں وہ دکھایا جارہا ہے ۔

وقت اشاعت : 07/07/2018 - 13:47:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :