انسٹا گرام پر دیپیکاکے مداحوں کی تعداد ڈھائی کروڑ تک جا پہنچی

ہفتہ 7 جولائی 2018 13:53

انسٹا گرام پر دیپیکاکے مداحوں کی تعداد ڈھائی کروڑ تک جا پہنچی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین یعنی ڈھائی کروڑہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ وہ اپنے فلمی کریئر اور سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں جسے دیکھتے ہوئے ان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین تک جا پہنچی ہے۔

وقت اشاعت : 07/07/2018 - 13:53:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :