آگے لٹیرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان، اب صرف عمران خان ، بلے پہ نشان،

تحریک انصاف نے کھلا ڑیوں کالہو گرمانے اور انتخابی میدان میں رنگ جمانے کیلئے گلوکار فرحان سعید کی آواز میں نیا گانا ریلیز کردیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 21:09

آگے لٹیرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان، اب صرف عمران خان ، بلے پہ نشان،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) آگے لٹیرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان، اب صرف عمران خان ، بلے پہ نشان، تحریک انصاف نے کھلا ڑیوں کالہو گرمانے، انتخابی میدان میں رنگ جمانے کیلئے گلوکار فرحان سعید کی آواز میں نیا گانا ریلیز کردیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سو شل میڈیا کی جانب سے جاری کیے گیا ویڈیو گانا آگے لیٹرے بھاگیں، پیچھے آگیا کپتان ریلیز کر دیا جس میں ملک کے حالات کو اجاگر کرتے ہوئے تبدیلی کی نوید سنائی گئی ہے، اس گانے میں مثبت تبدیلی کے لیے آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ 'بلی' پہ نشان لگانے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، بے روزگاری ختم ہوگی اور بجلی، پانی اور دیگر مسائل حل ہوجائیں گے گانے میں ملک کے نوجوانوں کو ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ اب نہ تو کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ ہی تعلیم سے محروم ہوگا، یہ گانا 3 منٹ 48 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسے اب تک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں اور شیئر بھی کر رہے ہیں،اس گانے میں عمران خان کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاریخی مقامات اور خوبصورت مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/07/2018 - 21:09:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :