فلم اسٹار میرا نے ثقافت کو زندہ رکھنے کا طریقہ بتادیا

اتوار 8 جولائی 2018 14:00

فلم اسٹار میرا نے ثقافت کو زندہ رکھنے کا طریقہ بتادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) لولی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈراموں کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا چلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے شہرت رکھنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کردیئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترقی اور اسپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی ہے اور انہیں اب بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 08/07/2018 - 14:00:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :