سری دیوی کی غیر یقینی مو ت کے بعد کپو رخا ندان زیادہ قریب ہو چکا ہے،ارجن کپور

اتوار 8 جولائی 2018 15:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) با لی وڈ اداکا ر ارجن کپو ر نے کہا ہے کہ اداکارہ سری دیوی کی غیر یقینی مو ت کے بعد کپورخا ندان پہلے سے زیادہ قریب ہو چکا ہے۔ بھا رتی ذرائع ابلا غ کے مطا بق ارجن کپور نے یہ بات اپنی بہن جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک ‘‘ کے ٹریلر کی لانچنگ سے پہلے سوشل میڈیا پردلی پیغام دیتے ہو ئے کہی۔

(جاری ہے)

ارجن کپورجو اپنی بہنوں اور والد کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں، نے اپنے پیغا م میںکہا کہ ان کا خاندان ابھی تک اس نقصا ن کی لپیٹ میںہیتا ہمکچھ وقت لگے گا تا کہ وہ چیزوں کے بارے میں واضح جواب دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دونوں بہنوں کوخوش دیکھنا چا ہتے ہیں، دونوں سمجھدار ہیں اور صورتحال کوسنبھال سکتی ہیں تا ہم بڑا بھائیہو نے کی حیثیت سے میں جھا نوی کی پہلی فلم ’’ دھڑک ‘‘ کے لیے بہت خو ش ہوں۔
وقت اشاعت : 08/07/2018 - 15:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :