ارجن رام پال نے چائلڈ آرٹسٹ ہرشالی ملہوترا کو مکمل طور پر پروفیشنل قرار دے دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن رام پال نے چائلڈ آرٹسٹ ہرشالی ملہوترا کو مکمل طور پرپروفیشنل اداکارہ قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن رام پال نے فلم ’’ناستک ‘‘ میں چائلڈ آرٹسٹ ہرشالی ملہوترا کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے مکمل ادکارہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی سے قبل جب میں اس کے ساتھ فلم کا سکرپٹ پڑھ رہا ہوتا تو اس کے ہاتھ میں کوئی بھی سکرپٹ نہیں ہوتا تھا کیونکہ وہ اسے دل میں دہرا رہی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ حساس ہے اور میں نے سکرپٹ پڑھنے کے سیشن کے دوران اس کے ساتھ زور سے بولا کہ ’’بس اور نہیں بولنا ہے‘‘ تو اس نے رونا شروع کر دیا اور پھر میں نے سوچا کہ یہ میں نے کیا کر دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 09/07/2018 - 17:11:42

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments