سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کیلئے 9سے 10کروڑ میں معاملات طے کئے

منگل 10 جولائی 2018 13:20

سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کیلئے 9سے 10کروڑ میں معاملات طے کئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) سنجو ایک ایسے شخص کی زندگی پر بنائی گئی فلم ہے، جو متعدد زندگیاں گزار رہا ہے۔ اس فلم میں منشیات کی لت میں مبتلا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے سنجے دت کی زندگی کے پنہاں رازوں پر سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم ’سنجو‘ نے صرف 7 روز میں 200 کروڑ کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کردیا جب کہ فلم نے عامرخان کی تھری ایڈیٹس کا ٹوٹل بزنس سمیت متعدد ریکارڈ پاش پاش کردیے اور یہ 2 سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کپور کی واحد فلم بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی اجازت دینے سے قبل سنجے دت کی ٹیم نے فلم سنجو کی انتظامیہ سے کافی طویل مذاکرات کیے جس کے بعد دونوں کے معاملات 9 سے 10 کروڑ میں طے ہوئے جبکہ باکس آفس پر ہونے والے بزنس میں بھی حصہ طے کیا گیا۔
وقت اشاعت : 10/07/2018 - 13:20:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :