پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو روس میں ریلیز کی اجازت

پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ کو روس میں ریلیز کی اجازت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) پاکستانی فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ روس میں بھی ریلیز کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار احسن رحیم کی نئی فلم’’’’ طیفا ان ٹربل‘‘ پہلی پاکستانی فلم ہے جسے روس کے سینما گھروں میں ریلیز کی اجازت مل گئی ہے جو 20جولائی کو پاکستان سمیت روسی سینما گھروں میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار علی ظفر، فیصل قریشی، مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں اداکار جاوید شیخ، محمود اسلم، ٹام کولسٹن اور دیگر شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/07/2018 - 14:10:30

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments