اداکار حمزہ علی عباسی نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا

میں نے ڈیمز بنانے کی مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا، اب عوام سے درخواست ہے کہ وہ بھی بھرپور حصہ ڈالیں: ٹوئٹر پیغام

muhammad ali محمد علی منگل 10 جولائی 2018 21:44

اداکار حمزہ علی عباسی نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جولائی 2018ء) اداکار حمزہ علی عباسی نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا، میں نے ڈیمز بنانے کی مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا، اب عوام سے درخواست ہے کہ وہ بھی بھرپور حصہ ڈالیں، ٹوئٹر پیغام۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیمز کی تعمیر کی مہم کے حوالے سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حمزہ علی عباسی نے نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا ہے کہ میں نے ڈیمز بنانے کی مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا، اب عوام سے درخواست ہے کہ وہ بھی بھرپور حصہ ڈالیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کوششوں کو پورے ملک میں سراہا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستانی عوام سے فنڈ دینے کی بھی اپیل کی تھی۔ جس کے لیے ایک بنک اکاؤنٹ بھی بنایا گیا اور پاکستانی عوام ڈیموں کی تعمیر کے لیےفنڈ دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کچھ ہی روز میں میاں ثاقب نثار کی طرف سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمن ڈیم کی تعمیر کے لئے قائم کئے گئے بنک میں اب تک 13لاکھ روپے جمع ہو گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے سب سے پہلے دس لاکھ روپے جمع کروائے تھے،جس کے بعد چیف جسٹس کی جمع کروائی گئی رقم کے علاوہ پہلے دو دنوں میں ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو بائیس روپے جمع ہوئے جب کہ پیر تک عام شہریوں کی جانب سے جمع کروائے گئے چندے کی مد میں تین لاکھ 26ہزار6سو 72روپئے ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان چندے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

یاد رہے چئیرمین سینیٹ نے بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ دیا ہے۔ چئیرمی سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈیموں کی تعمیر کیلیے15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔چئیرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت ایک اہم قومی مسئلہ ہے ۔ملک میں واٹرایمرجنسی کا نفاذ لازمی ہوگیا ہے۔بھاشادیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلیے فنڈز کا قیام احسن اقدام ہے۔جب کہ اس کام میں پاک فوج بھی کسی سے پیچھے نہ رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالے گی۔ پاک فوج دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے فنڈزمیں حصہ قومی فریضہ کے تحت ڈالیں گے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج جن میں بریفوج ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان اور افسران 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/07/2018 - 21:44:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :