اداکارہ سونالی باندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

اداکارہ کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا ‘رپورٹ میں انکشاف

بدھ 11 جولائی 2018 12:23

اداکارہ سونالی باندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق اداکارہ کی غفلت کے باعث کینسر خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے۔بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ سونالی باندرے نے گزشتہ ہفتے یہ روح فرسا خبرسنائی تھی کہ وہ ہائی گریڈ کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ سونالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے مداحوں سمیت شوبز سے وابستہ دیگر افراد پر بھی بجلی بن کر گری۔

تاہم سونالی نے کینسر سے ہار نہیں مانی اور انہوں نے سوشل میڈیا پرکینسر کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاج کی غرض سے نیویارک میں موجود ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونالی باندرے کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے تحت سونالی بیندرے کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے ان کا کینسر ہائی گریڈ اسٹیج تک پہنچاجو کینسر کی ایک خطرناک شکل ہے۔

(جاری ہے)

سونالی باندرے کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو طویل عرصے سے جسم میں درد کی شکایت تھی لیکن وہ اپنے جسم میں ہونے والے درد کو نظر انداز کرتی رہیں اور جب درد ناقابل برداشت ہوگیا اوران کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ گئی تب انہوں نے ٹیسٹ کروائے، جس میں کینسر کی تصدیق ہوگئی، اگر وہ وقت پر ٹیسٹ کرالیتیں تو شروعات میں ہی بیماری کا پتہ چل جاتا۔
وقت اشاعت : 11/07/2018 - 12:23:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :