ہدایتکار نیتن ککڑ کے سیف علی خان اور سارا علی خان سے نئی فلم کے لئے رابطے

جمعرات 12 جولائی 2018 11:23

ہدایتکار نیتن ککڑ کے سیف علی خان اور سارا علی خان سے نئی فلم کے لئے رابطے
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار نیتن ککڑ نے اداکار سیف علی خان، سارا علی خان سے اپنی نئی فلم کے لئے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ میرے اور نیتن کے مابین فلم کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے، فلم کا سکرپٹ بہت اچھا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہو گا جبکہ اس کا کوئی بھی حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایتکا نیتن ککڑ نے فلم کے لئے اداکارہ سارا علی خان سے بھی رابطہ کیا ہے جس میں وہ سیف علی خان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی، فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 11:23:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :