مصنف روی شنکر الوک نے خود کشی کر لی

مصنف روی شنکر الوک نے خود کشی کر لی
ممبئی۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) بالی وڈ فلم ’’اب تک چھپن‘‘ کے مصنف روی شنکر الوک نے خود کشی کر لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فلم ’’اب تک چھپن‘‘ کے مصنف روی شنکر الوک بھارتی شہر اندھیری کے علاقے سیون بنگلوز کے رہائشی تھے جنہوں نے بدھ کی دوپہر کو اپنی رہائشی عمارت کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی جبکہ ان کے گھر یا ان کی نعش کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ بھی نہیں ملا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق روی شنکر الوک ڈپریشن کا شکار تھے اور ان کا نفسیاتی علاج جاری تھا۔ ممبئی کے علاقے ورسووا کی پولیس کی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 11:23:26

Your Thoughts and Comments