لبنانی اداکارہ نوال ال زوغبی کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز افشا ہوگیا

اداکارہ نے ایک میوزک ویڈیو کا معاہدہ کرلیا‘ اداکارہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے جم جانے لگیں

جمعرات 12 جولائی 2018 12:11

لبنانی اداکارہ نوال ال زوغبی کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز افشا ہوگیا
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) لبنان کی معروف اداکارہ نوال ال زوغبی کی فٹنس اور خوبصورتی کا راز افشا ہوگیا، اداکارہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے باقاعدگی سے جم جانے لگیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں ہی اپنی 46 ویں سالگرہ کا اہتمام کیا تھا جس میں موجود دوست انہیں دبلا پتلا اور سمارٹ دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان سے فٹنس کا راز پوچھتے رہے ۔

اداکارہ نے موقع کی مناسبت سے بات ٹال دی مگر ان کے ایک واقف حال نے بتا دیا کہ اداکارہ باقاعدگی کے ساتھ جم جا رہی ہیں ۔جم جانے کا اصل مقصد یہ تھا کہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو کا معاہدہ کیا ہے جس میں وہ بیس سالہ لڑکی کے روپ میں دکھائی دے رہی ہیں اور اس کیلئے انہیں خود کو سمارٹ اور دبلا پتلا دکھانا تھا اس لئے انہوں نے جم جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/07/2018 - 12:11:22