کیلی کلارکسن اینی میٹٹڈڈ مووی ’’اگلی ڈالز ‘‘ میں آواز کا جادوجگائیں گی

جمعرات 12 جولائی 2018 12:36

کیلی کلارکسن اینی میٹٹڈڈ مووی ’’اگلی ڈالز ‘‘ میں آواز کا جادوجگائیں گی
لاس اینجلس ۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) ہالی وڈ کی معروف گلوکارہ کیلی کلارکسن اینی میٹٹڈڈ مووی ’’اگلی ڈالز ‘‘ میں اپنی آواز کی کا جادو دکھائیں گی۔ ذرائع ابلاغ کے 36مطابق سالہ گلوکارہ اس فلم میں مرکزی کردار موکسی کے لئے اپنی آواز میں ڈبینگ کریں گی۔

(جاری ہے)

کیلی کلارکسن اپنے کریئر کے آغاز میں ہی اپنے لا کھوں پرستاروں کے لئے رول ماڈل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اگلے پراجیکٹ ’’اگلی ڈالز ‘‘ کے لئے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنے اینی میٹٹڈڈ کردار کے ڈیزائن اور سیٹ پیسزز کا انتخاب کرنا شر و ع کر دیا ہے ۔ تاہم اس فلم کے ہدا یتکار ایڈم فوگلسن ہوںگے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 12:36:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :