فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ‘فلمسٹار ثناء

جمعرات 12 جولائی 2018 13:30

فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ‘فلمسٹار ثناء
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ فلم ’’جیک پاٹ ‘‘ کی کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ فلم بین اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ،اس فلم کی کامیابی سے نئے اداکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں میرے ساتھ جاوید شیخ اور نئی کاسٹ نے بڑی عمدگی سے اپنے اپنے کردار ادا کیے ہیں اور اس فلم میں وہ تمام چیزیں ہیں جو ایک اچھی فلم کا حصہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی کامیابی نہ صرف میری بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی ہے اور خاص طور پر فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو کریڈٹ جاتا ہے ۔ ثناء نے کہا کہ اس طرح کی فلمیں بنتی رہیں تو پاکستان فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو سکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:30:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :