ماڈلنگ اور اداکاری میں کامیابی کے بعد بالی ووڈ نہیں‘ندا ملک

جمعرات 12 جولائی 2018 13:54

ماڈلنگ اور اداکاری میں کامیابی کے بعد بالی ووڈ نہیں‘ندا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) ماڈل و اداکارہ ندا ملک نے کہا ہے کہ ماڈلنگ اور اداکاری میں کامیابی کے بعد بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ندا ملک نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں ہالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کر کے اپنے ملک کے لئے آسکر ایوارڈ حاصل کروں‘ اگر پڑوسی ملک بھارت ایک ارب سے زیادہ آبادی رکھنے کے باوجود پاکستانی ٹیلنٹ کو اپنی انڈسٹری کیلئے استعمال کررہا ہے تو پھر ہم ہالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ انجلینا جولی میری پسندیدہ اداکارہ ہے جبکہ ٹام کروز اچھے ہیرو ہیں۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :