فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،

ہم فنکار بیرون ممالک محبتیں بانٹنے جاتے ہیں ‘ امانت چن

جمعرات 12 جولائی 2018 13:54

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) دنیائے تھیٹر کے جادو گھر کامیڈین کنگ اداکار امانت چن نے کہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، بیرون ممالک میں ہمارے لاکھوں پرستار ہیں ہم فنکار بیرون ممالک محبتیں بانٹنے جاتے ہیں جو میرے لیے کسی سرمائے سے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امانت چن نے کہا کہ میں نے اب تک تھیٹر پر جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں ۔ ہمیشہ صاف ستھری اور معیاری کامیڈی کرتا ہوں ۔ کبھی گندی جگتوں کا سہارا نہیں لیا جو میرے لیے فخر کی بات ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے فین نہ صرف پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہیں بلکہ لندن میں بھی میرے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :