فلم ’’کپتان ‘‘پر دوبارہ کام شروع ہوگیا

فلم ’’کپتان ‘‘پر دوبارہ کام شروع ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم ‘کپتان’ پر دونبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔ جسے نئے سال کے وسط تک جون میں ریلیز کردیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق یہ فلم کئی سال پہلے بعض وجوہات کی بناء پر اچانک التواء کا شکار ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

فلم پانچ سال سے زیر تکمیل ہے جس کے ہدایت کار فیصل امان خان ہیں۔

فلم میں عمران خان کا مرکزی رول اداکار و ماڈل عبدالمنان پر فارم کر رہے ہیں۔ جبکہ مقبول اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز ان کے مقابل ہیں۔اس فلم کی وساطت سے ہی انہوں نے اپنے فنی کیئریر کا بھی آغاز کیا تھا۔۔فلم کے دیگر فنکاروں میں اداکارہ مہوش ناصر بھی شامل ہیں جو قبل ازیں ایک فلم میں بینظیر کا کردار ادا کر چکی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/07/2018 - 13:54:29

Your Thoughts and Comments